Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈی جی سیمنٹ 10 کروڑ روپے ڈیم فنڈ میں جمع کرائے‘ سپریم کورٹ

اسلام آباد:  سپریم کورٹ میں کٹاس راج اور زمین سے پانی نکالنے پر سیمنٹ کی فیکٹریوں کے خلاف از خود نوٹس کیس کی سماعت چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی زیر سربراہی 2 رکنی بینچ نے کی۔ اس موقع پر عدالت میں پیش کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈی جی سیمنٹ نے ٹیوب ویل اور زمین سے پانی نکالا۔
سماکے دوران عت چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ڈی جی سیمنٹ والوں کا کہنا ہے کہ ہم نے پانی بارش سے جمع کیا لیکن وہ جھوٹ بولتے ہیں۔ لہٰذا سیمنٹ فیکٹریوں کا پانی بند کر رہے ہیں اور اب تک پانی استعمال کرنے پر ڈی جی سیمنٹ کو جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ سیمنٹ فیکٹریاں زمین سے پانی نہیں لیں گی۔
عدالت نے ٹیوب ویل سے پانی نکالنے سے روکتے ہوئے ڈی جی سیمنٹ پر 2 کروڑ جرمانہ عائد کرتے ہوئے ازخود نوٹس کیس نمٹا دیا۔ بعد ازاں چیف جسٹس نے ڈی جی سیمنٹ کو 8 کروڑ روپے ڈیم فنڈ میں جمع کروانے کا بھی حکم دیتے ہوئے جرمانے کے 2 کروڑ بھی ڈیم فنڈ میں جمع کروانے کا حکم دیا۔
مزید پڑھیں:- - - - - عمران کے لئے ”یوٹرن“ مصیبت بن گیا

شیئر: