وثیقہ نویسی کے اداروں میں کاغذی کارروائی بند
ریاض ...مملکت بھر میں وثیقہ نویسی کے اداروں (کتابات العدل) نے کارروائی میں کاغذ کا استعمال بند کردیا۔ ساری کارروائی آن لائن ہوگی ۔ اب وثیقہ کے اجراءکےلئے کسی بھی سعودی شہری یا مقیم غیر ملکی کو ادارہ وثیقہ نویسی (کتابت العدل ) جانے کی ضرورت نہیںہوگی۔ www.mog.gov.sa کے توسط سے آن لائن کارروائی ہوسکے گی۔ وزیر انصاف ڈاکٹر ولید الصمعانی نے وثیقہ نویسی کے سلسلے میں ڈیجیٹل تبدیلی کا پروگرام 10ربیع الاول مطابق 18نومبر سے نافذ کردیا۔