نئی دہلی۔۔۔مرکزی دہلی کےقرول باغ میں واقع فیکٹری میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیاجس میں 4افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے۔اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر بریگیڈ کے اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر آگ بجھانے کی کارروائی شروع کردی۔فائر بریگیڈ کے اعلیٰ افسر نے بتایا کہ آگ اتنی شدید تھی کہ دیکھتے ہی دیکھتے فیکٹری کی پوری عمارت شعلوں کی زد میں آگئی۔فیکٹری میں موجود کارکنوں کو بحفاظت نکال لیا گیا تاہم 4افراد کو بچانے میں کامیابی نہ مل سکی اور وہ بری طرح جھلس کر موت کے منہ میں چلے گئے ۔مرنیوالوں میں 2خواتین اور 2مرد ہیں۔ان کی شناخت بگن پرساد ،آر ایم نریش ، آرتی اور آشاکے طور پر ہوئی۔ایک زخمی شخص کو ایمبولینس کے ذریعے اسپتال پہنچایاگیا۔فائر بریگیڈ کے اہلکاروں نے انتہائی جدوجہد کے بعد آگ بجھانے میں کامیابی حاصل کی۔پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے روانہ کردیں۔
مزید پڑھیں:- - - - -سیمی ہائی اسپیڈ ٹرین-18-کا کامیاب تجربہ