سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر مل گئے
اسلام آباد ...حکومت کو سعودی بیل آوٹ پیکج کی پہلی قسط مل گئی ۔ ذرائع کے مطابق امدادی رقم کی اگلی قسطیں آئندہ 2 ماہ میں ملیں گی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر ملے ہیں ۔ تاخیر سے ادائیگی پر پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی آئندہ ماہ سے شروع ہوگی۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے امداد سے پاکستان کے زر مبادلہ ذخائر میں بہتری آئیگی۔ تجارتی خسارہ کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔