”کینسر نے نئی زندگی دی“منیشا کی کتاب
6برس قبل کینسر جیسی جان لیوا بیماری سے صحتیاب ہوکر دوبارہ انڈسٹری میں لوٹنے والی بالی وڈ اداکارہ منیشا کوئرالہ نے کینسر کے خلاف اپنی جنگ پر مبنی کتاب ”ہیلڈ“ پیش کردی۔ اداکارہ منیشا کوئرالہ نے کتاب ”ہیلڈ“کے عنوان ”ہاﺅکینسر گیو می اے نیو لائف “ کے سرورق کی تصویرٹویٹر پرشیئر کرکے لکھاہے کہ کینسر کے خلاف جیت خود پر اعتماد اور زندگی سے دوبارہ محبت کا سبق ہے، جسے میں نے اپنی کتاب میں تحریر کیاہے۔