Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اقوام متحدہ کی کمیٹی میں پاکستانی قرار داد منظور

نیو یارک:  اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی تیسری کمیٹی نے پاکستان کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔ ذرائع کے مطابق حق خود ارادیت کی حمایت میں قرارداد کو 83 ممالک نے اسپانسر کیا، جس کے بعد آیندہ ماہ توثیق کے لیے 193 رکنی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں پیش کی جائے گی۔ قرارداد میں غیر ملکی قبضے کے خلاف جدوجہد کرنے والوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کی گئی اور دوسرے ممالک میں غیر قانونی فوجی مداخلت فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا کہ قرارداد سے جموں و کشمیر اور فلسطین کے عوام کے حق خود ارادیت کی حمایت کی گئی ہے جس سے دنیا کی توجہ حق خود ارادیت کے لیے جدوجہد کرنے والوں پر مرکوز ہوگی۔ ملیحہ لودھی نے کہا کہ 83 ممالک کی شریک اسپانسر شپ حق خود ارادیت کی عالمی حمایت کے عزم کا اظہار ہے۔  پاکستان ہمیشہ سے حق خود ارادیت کا زبردست حامی رہا ہے ، جموں و کشمیر سے فلسطین تک تمام لوگوں کو بلا امتیاز حق خود ارادیت ملنا چاہیے ۔
مزید پڑھیں:- - - - -ڈیم فنڈ ریزنگ مہم‘ چیف جسٹس آج برطانیہ روانہ ہونگے

شیئر: