Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میونخ ایئرپورٹ کے ہینگر میں بڑے طیاروں کے داخلے کیلئے بڑا سوراخ

    میونخ-  - - جرمن شہر میونخ کے ہول لی مولی ایئرپورٹ پر بنائے گئے  ہینگرز شاید دنیا کے سب سے عجیب و غریب ہینگرز ہیں کیونکہ اس ہینگر میں بڑے طیاروں کی گنجائش نکالنے کیلئے جو تجربہ کیا گیا ہے وہ بھی بہت انوکھا ہے۔ واضح ہو کہ دنیا کے تقریباً تمام ہوائی اڈوں پر بوجوہ ہینگرز ہوائی اڈے کی عمارت سے ذرا فاصلے پر بنائے جاتے ہیںمگر یہ ہینگر اتنا قریب ہے کہ اسے عمارت سے متصل قرار دیا جاسکتا ہے۔ سب سے عجیب و غریب بات یہ ہے کہ اس میں ایئربس A380جیسے دیو ہیکل قسم کے طیاروں کو کھڑا کرنے کیلئے جو انتظام کیا گیا ہے وہ کچھ ایسا ہے کہ ہینگر میں جانے والے بڑے طیارے کا پچھلا حصہ جسے دم کہا جاتا ہے ،ایک بڑے ہول کے ذریعے ہینگر سے باہر نکلتا نظرآتا ہے۔ واضح ہو کہ یہ ایئرپورٹ یورپ کے چند بڑے ایئرپورٹس میں ہے مگر اس میں بڑے طیاروں کی گنجائش نکالنے کیلئے جو کام کیا گیا ہے وہ ہر ایک کو عجیب لگتا ہے۔ میونخ ایئرپورٹ کے ہینگر اسٹاف نے ہینگر کے وسط میں ایک بہت بڑا ہول بنادیا ہے تاکہ طیارے کی دم یا پچھلا حصہ باہر ہی رہے۔ یہ ہول بنانے سے قبل دروازے بھی کافی بڑے بنائے گئے ہیں۔ تکنیکی لحاظ سے ہینگر وں کے دروازے اس لئے بھی کھلے رکھے جاتے ہیں کہ مینٹی ننس اسٹاف انتہائی شدید سردی کے دنوں میں بھی ہینگر کے اندر بھی کام کرے اور آمد ورفت میں آسانی ہو۔
مزید پڑھیں:-  - - - -سورج کو حرارت واپس کرنے والا جدید سولر پینل تیار

شیئر: