کانگریس نے انتخابی مہم منسوخ کرنے کیلئے25لاکھ کی پیشکش کی تھی، اسداویسی
نئی دہلی - -- - - ہند کی سیاسی جماعت آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم ایم ) کے سربراہ اسد الدین اویس نے دعویٰ کیا ہے کہ کانگریس نے انہیں تلنگانہ کے علاقے میں انتخابی مہم منسوخ کرنے کے عوض 25 لاکھ روپے کی پیشکش کی۔ اسد الدین اویسی نے کانگریس پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے ان کی دی گئی پیشکش کے رد عمل میں کہا کہ ’ آپ ہمیں کیا دیں گے، ہم نے تاج محل بنایا اور آپ ہمیں دولت دیں گے؟گزشتہ روز تلنگانہ میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اسد الدین اویسی نے کہا تھا کہ ’ میں ان کے جیسا نہیں ، میں اپنے عہد کا سودا نہیں کرسکتا، میں اپنے عوام اور ان کے مفادات کو فروغ دینے پر یقین رکھتا ہوں‘۔انہوں نے کہا کہ ’میں ہندکے ہر کونے پر ہمار ا پرچم لہراتے ہوئے دیکھنا چاہتا ہوں، میں ملک کے ہر نوجوان کو ترقی کرتے ہوئے دیکھنا چاہتا ہوں ‘۔ اسد الدین اویسی نے کہا کہ ’ میں ان سیکڑوں نوجوانوں کو سلام کرتا ہوں جو یہاں میری آمد پر مجھے دیکھنے آئے ، یہی وہ قوت ہے جسے میں دیکھنا چاہتا ہوں ‘۔ اے آئی ایم آئی ایم کے صدر نے مزید کہا کہ ان کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ انصاف کو یقینی بنایا جائے۔اسد الدین اویسی نے مزید کہا کہ ’ یہ کانگریس کے لوگ ، انہیں اپنی دولت پر بہت غرور ہے ، آپ ہمیں کیا دیں گے ؟ ہم نے تاج محل بنایا اور آپ ہمیں دولت دیں گے؟