Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیپٹن صفدر کی دوسری شادی،افواہ یا حقیقت؟

لاہور ... سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کے داماد کیپٹن صفدر کے ترجمان نے دوسری شادی کے حوالے سے خبروں کو من گھڑت قرار دیدیا ۔ ترجمان کے مطابق کیپٹن (ر) محمد صفدر کی دوسری شادی کے حوالے سے جھوٹی اور من گھڑت خبر سوشل میڈیا پر پھیلائی جا رہی ہے ۔ ان اوچھے ہتھکنڈوں سے کیپٹن صفدر کی کردار کشی نہیں کی جا سکتی ۔ ترجمان نے کہا کہ جھوٹی خبر پھیلانے والوں کو چیلنج کرتے ہیں کہ اگر وہ سچے ہیں تو مدینہ منورہ یا مکہ مکرمہ میں آ کر قسم اٹھائیں ۔ اس قسم کی خبر پھیلانے والوں کے خلاف قانونی چارہ جائی کی جائے گی ۔

شیئر: