Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان ڈیفالٹ ہونے سے بچ گیا،شیخ رشید

لاہور ...وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے غیر ملکی دوروں سے ملک ڈیفالٹ ہونے سے بچ گیا۔سعودی عرب، چین اور یو اے ای سے پاکستان کو کم و بیش ایک ہی جیسا پیکیج ملا۔حکمت عملی کی تبدیلی یو ٹرن نہیں ہوتی۔ ذوالفقار علی بھٹو نے بھی کئی مواقعوں پر حکمت عملی کو تبدیل کیا۔ موجودہ اپوزیشن اپنی سیاسی موت کے دھانے پر کھڑی ہے۔بعض سیاسی بدبو دار چہرے مارچ تک نہیں دکھائی دینگے۔آئندہ سال بجٹ کے بعد پاکستانی سیاست نئے مرحلے میں داخل ہو جائے گی۔ میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے انہوںنے کہا کہ جب موجودہ حکومت اقتدار میں آئی تو معیشت بدترین حالت میں تھی۔ملکی خزانے کو لوٹنے والوں نے خالی کر دیا تھا۔ایسی صورتحال میں وزیر اعظم عمران خان کے غیر ملکی دوروں سے ملک ڈیفالٹ ہونے سے بچ گیا ۔ امید ہے کہ آئندہ ایک سال میں اچھے نتائج ملنا شروع ہو جائینگے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ دو ٹوک موقف ہے کہ پی ٹی آئی کے اندر اگر کرپٹ لوگ موجود ہیں یا ان کے پاس لوٹی ہوئی دولت ہے تو انہیںدگنی سزا ملنی چاہئے ۔

شیئر: