ریاض سیزن کے تحت قدیم بازار ’سوق الاولین‘ میں خاص کیا؟
روایتی دستکاری و مصنوعات کی نمائش کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
ریاض سیزن کے تحت قدیم بازار کے عنوان سے روایتی دستکاری و مصنوعات کی نمائش کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔
اس قدیم بازار کو ’سوق الاولین‘ کا نام دیا گیا ہے جو یکم جنوری 2025 تک جاری رہے گا۔
سبق نیوز کے مطابق عہدِ رفتہ کی یادوں کو تازہ کرنے کے لیےقدیم دور کی دستکاری کے نمونے اور مملکت کے مختلف علاقوں کی روایات کو اس بازار میں اکٹھا کیا گیا ہے۔
اس بازار کا مقصد جہاں وزیٹرز کو تفریح کا موقعہ فراہم کرنا ہے وہاں نسلِ نو کو مملکت کے ماضی سے بھی روشناس کرنا ہے۔
نمائش کی انتظامیہ نے اس بات کا خاص اہتمام کیا ہے کہ بازار میں مملکت کے تمام علاقوں کو ثقافتوں کی نمائندگی کی جاسکے جس کےلیے علاقائی روایتی پکانوں اور گھریلو مصالوں کے بھی سٹالز لگائے گئے ہیں۔
سوق الاولین کی ایک خاص بات یہ ہے کہ وہاں پرانے زمانے میں رائج ’بھوت بنگلہ‘ بھی بنایا گیا ہے جسے دیکھ کر بچے تو ڈر جاتے ہیں مگر بڑے لوگوں کو اپنا ماضی یاد آجاتا ہے۔