’عرب خاتون نے بلیک میلنگ کےلیے الزامات لگائے‘ دبئی اپیل کورٹ میں مقدمہ خارج
اپیل کورٹ نے ابتدائی عدالت کے فیصلے کو کلعدم قرار دیا ہے (فوٹو: امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات دبئی میں ایک خلیجی شہری نے عرب خاتون پر مقدمہ دائر کیا جس میں کہا گیا کہ اسے بلیک میل کرنے کےلیے حملے اور مارپیٹ کے الزامات لگائے۔
امارات الیوم کے مطابق دبئی کی ابتدائی سماعت کی کرمنل کورٹ نے ایک عورت کی جانب سے خلیجی شہری کے خلاف دائر کیے گئے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے10 ہزاردرھم جرمانہ عائد کرنے کا حکم اس کی غیرموجودگی میں سنایا تھا۔
ابتدائی عدالتی فیصلے کے بارے میں معلوم ہوا تو اس نے فورا سول کورٹ میں رجوع کیا اور عدالت سے درخواست دی کہ جس وقت فیصلہ سنایا گیا تھا وہ بیرون ملک تھا اس لیے فیصلہ کلعدم قرار دیا جائے۔
خلیجی شہری نے کرمنل کورٹ کے ابتدائی فیصلے کے خلاف اپیل کورٹ سے رجوع کیا جہاں درخواست میں کہا گیا کہ عرب خاتون کی جانب سے اس پر بے بنیاد الزام عائد کیا گیا ہے جس سے اسے نفسیاتی اذیت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
مدعی نے تمام شواہد عدالت میں پیش کیے جن میں خاتون اور اس کے شوہر کی جانب سے مقدمے سے دستبرار ہونے پر رقم کا بھی مطالبہ کیا گیا تھا۔
اپیل کورٹ نے مقدمے کے دوسرے فریق کو سن کر ابتدائی عدالت کے فیصلے کو کلعدم قرار دیتے ہوئے خلیجی شہری کو بری کردیا جس پر اس نے جوابی مقدمہ دائر کیا جس میں الزام عائد کرنے پر ہرجانہ طلب کیا۔