پاکستان سٹیزن پورٹل میں شکایات کے ڈھیر
اسلام آباد... و زیراعظم معاون خصوصی برائے میڈیا افتخاردرانی نے کہا ہے کہ پاکستان سٹیزن پورٹل میں 24 دنوں میں ایک لاکھ 1071شکایات موصول ہوئی ہیں۔ زیا دہ تر شکایات میونسپل مسائل کے بارے میں ہیں۔ کل شکایات میں سے 16 ہزار 770 شکایات کو حل کر دیا گیا ۔ 84399 ابھی حل کرنے کے مراحل سے گزر رہی ہیں ۔ 21174 شکایات صرف تجاویز تک محدود تھیں ۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان سٹیزن پورٹل میں کل4 لاکھ 54 ہزار 994 افراد نے خود کو رجسٹر کرایا۔ 4 لاکھ 25 ہزار 619 شکا یت کنندگان پاکستان جبکہ 28 ہزار 315 اوورسیز کے تھے۔ 1060 شکایات درج کرانے والے غیر ملکی شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ عوام کی شکایات کو دور کرنے کے لئے کے پی کے 1873 جبکہ پنجاب کے 1805 ادارے آن بورڈ ہیں ۔ سندھ اور بلوچستان کے با اترتےب 314 اور 228 ادارے غیر فعال ہیں۔