Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی تنصیبات نشانے پر ہیں،ایرانی انتباہ

تہران...ایران کے پاسداران انقلاب کے کمانڈر نے انتباہ کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں امریکی اڈے اور خلیج کے پانیوں میں موجود طیارہ بردار امریکی بحری بیڑے ایرانی میزائلوں کی زد میں ہیں۔ پاسداران انقلاب کی فضائیہ کے سربراہ امیر علی حاجی زادہ نے ایک بیان میں کہاکہ تمام تنصیبات ہماری فائرنگ رینج میں ہیں۔ امریکیوں نے ذرا بھی حرکت کی تو انہیں نشانہ بنانا ہمارے لئے عین ممکن ہے۔پاسداران انقلاب کے میزائل اپنے ہدف کو بہتر طور پر نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہمارے میزائل قطر میں امر یکہ کے ائر بیس سے لیکر قندھار افغانستان تک ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

شیئر: