ریاض..... وزارت تجارت و سرمایہ کاری نے منی لانڈرنگ اور سعودی کے نام سے ایشیائی کو کاروبار کرانے کا الزام ثابت ہوجانے پر دونوں کی تشہیر مقامی اخبارات میں کردی۔ تفصیلات کے مطابق ریاض میں فوجداری کی عدالت نے دونوں الزام ثابت ہوجانے پر سعود ی اور ایشیائی پر 4لاکھ ریال جرمانہ ، ایشیائی کو 2برس قید ، سعودی کو 11ماہ قید ، بیرون ملک سفر پر پابندی ، سجل تجاری کی منسوخی، آئندہ کاروبار کی ممانعت اور ایشیائی کو سزا کے بعد مملکت سے بیدخلی کی سزائیں سنادیں۔