بوئنگ737کے ذریعے جنگلات کی آگ پر قابو
سڈنی....آسٹریلوی حکام نے نیو ساتھ ویلز کے جنگلات میں لگی خوفناک آگ پر تبدیل شدہ مسافر بردار بوئنگ طیارے کی مدد سے قابو پالیا۔ہولناک آتشزدگی کے باعث جنگل میں 15 سو ہیکٹر علاقہ لپیٹ میں آچکا تھا۔ آگ رہائشی علاقے کی جانب بڑھ رہی تھی۔ فائر بریگیڈ حکام نے آگ پر قابو پانے کےلیے ترمیم شدہ بوئنگ 737 مسافر بردار طیارہ استعمال کیا جس میں 15 ہزار لیٹر کیمیکل ملا پانی موجود تھا۔بوئنگ طیارے کو مسافر بردار سے ائیر ٹینکر میں کینیڈین کمپنی نے تبدیل کیا۔ طیارہ آگ بجھانے والے کیمیکل اور 63 فائر فائٹرز کو بھی سامان کے ہمراہ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ بوئنگ 737 بیک وقت کئی خصوصیات سے لیس ہے جس کی مدد سے بڑی تعداد میں پانی اور آگ بجھانے والا کیمیکل پھینکا جاسکتا ہے ۔ آسٹریلیا کے پاس ایسے 9 طیارے موجود ہیں جو جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کے لئے استعمال کئے جاتے ہیں ۔