Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی گلوکار عاصم کا گانا 70 لاکھ افراد دیکھ چکے

پاکستانی گلوکار عاصم اظہر کا نیا گانا ”جو تو نہ ملا“ پاکستان سمیت ہندوستان میں بھی مقبول ہوگیا۔عاصم اظہر کا یہ گانا 2 روز قبل ریلیز ہوا، جسے یوٹیوب پر اب تک 7 ملین یعنی 70لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔اس گانے کی وڈیو میں عاصم کےساتھ خوبرو اداکارہ اقراءعزیز بھی دکھائی دے رہی ہیں۔واضح رہے کہ یاسر جسوال کی ہدایات میں بنی اس گانے کی وڈیو میں دو محبت کرنےوالوں کی کہانی بیان کی گئی ہے جس میں محبت کے ساتھ دکھ اور درد کا اظہار شامل ہے۔گانے میں اقراءاور عاصم اظہر کے درمیان زبردست کیمسٹری دکھائی دی ہے جسے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔ہندوستانی ہدایت کار اور فلمساز کرن جوہر اور اداکارہ دیا مرزا سمیت کئی بالی وڈ شخصیات کو بھی اس گانے نے اپنا اسیر کرلیا ہے۔ کرن جوہر نے اپنے ٹویٹر پیغام میں عاصم اظہر کے گانے کی تعریف کی اور کہاکہ بہت خوبصورت گانا ہے۔اس ٹویٹ پر عاصم اظہر نے خوشی کا اظہار بھی کیا۔
 
 

شیئر: