انقرہ میں آسٹریا ایمبسی کے قریب فائرنگ
انقرہ ..ترک دارالحکومت انقرہ میں اتوار کو آسٹریا کے سفارت خانے کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے ۔ سفارت خانے کے قریب سے گزرتے ہوئے گاڑی سے فائرنگ کی گئی۔ جائے وقوعہ سے گولیوں کے متعدد خول ملے ہیں۔ فائرنگ کے بعد سفارتخانے کے اطراف علاقے کو بند کردیا گیا۔ پولیس و اردات میں استعمال ہونے والی گاڑی کا سراغ لگانے کی کوشش کرر ہی ہے۔یہ واضح نہیں ہوسکا کہ آسٹریا کے سفارتخانے کو ہدف بنانے کی کوشش کی گئی واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔