ایوان صدر اور وزیراعظم ہاوس بجلی نا دہندہ نکلے
اسلام آباد ...آئیسکو نے وزیر اعظم ہاﺅ س اور ایوان صدر کو بجلی کاٹنے کے نوٹس جاری کر دئیے۔ وسائل کے مناسب استعمال کا دعویٰ کرنے والی حکومت آئیسکو کی نادہندہ نکلی ۔دستاویزات کے مطابق وزیر اعظم ہاوس نے نومبر میں 69 ہزار یونٹس کو استعمال کیاجو گزشتہ حکومت سے کئی گناہ زیادہ استعمال کی جانے والی بجلی ہے۔اسکے برعکس بجلی کے بل بھی نہیں ادا کئے۔ اس وقت ایوان صدر 34 لاکھ اور وزیر اعظم ہاوس 9کروڑ روپے سے زائد کا آئیسکو کا نادہندہ ہے۔ وزیر اعظم سیکر ٹریٹ نے بھی بجلی کی مد میں 3 کروڑ روپے ادا کرنے ہیں۔ پارلیمنٹ ہاوس 90 ہزار ،وزارت توانائی 50 لاکھ اور وزارت خزانہ بھی 25 لاکھ روپے کے آئیسکو کے نادہندہ ہیں۔