حنا خان کا قدم بالی وڈ میں
ہندوستانی ڈراموں اور پھر بگ باس سے شہرت حاصل کرنےوالی اداکارہ حنا خان اب بالی وڈ فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کو تیار ہیں۔ حال ہی میں حنا خان کو نئی ہندی فلم میں کام کرنے کی آفر ہوئی ہے۔ ہندوستانی میڈیا کے مطابق اداکارہ حنا خان ہدایتکارحسین خان کی نئی فلم میں کام کریںگی۔ فلم کی کہانی 90 کی دہائی میں کشمیر میں پیش آنے واقعے پر مبنی ہے ۔حنا اس فلم سے بالی وڈ سینما پر آئیں گی۔