Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صومالیہ اور افغانستان میں دہشتگردی کی مذمت

ریاض ...سعودی عرب نے مغربی افغانستان اور صومالیہ کے وسطی قصبے میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعات کی سخت الفاظ میں مذمت کردی۔ ان دونوں حملوں میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے تھے۔ سعودی دفتر خارجہ کے عہدیدار نے اعلامیہ جاری کرکے افغانستان اورصومالیہ میں دہشتگردوں کے ہاتھوں جاں بحق ہونے والوں کے اعزہ، دونوں ملکوں کی حکومتوں اور عوام سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا جبکہ زخمیوں کی فوری شفا کی آرزو ظاہر کی۔ سعودی عرب نے دونوں برادر ملکوں کو دہشتگردی کے خلاف بھرپور تعاون کی ایک بار پھر یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد دنیا کے ہر علاقے کے امن و استحکام کو تباہ کرنے کے درپے ہیں۔
 

شیئر: