Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وہ کونسی خلاف ورزیاں جن پر500ریال جرمانہ ہوسکتا ہے؟

ریاض: ٹریفک خلاف ورزی پر نئے جرمانوں کا تیسرا  چارٹ 12 خلاف ورزیوں پر مشتمل ہے ،ان میں سے کسی ایک کیخلاف ورزی پر  300 تا 500 ریال جرمانہ مقرر کیاگیا ہے۔ شاہراہوں پر ہنگامی حالت میں گاڑی روکنے پر احتیاطی تدابیر نہ کرنا، گاڑی کے باہر کچرا پھینکنا۔ 
 ٹریفک کو معطل کرنے والے انداز میں آہستہ گاڑی چلانا، دوران ڈرائیونگ کسی اور کام میں مصروف ہونا، اچانک بریک کا استعمال، چوراہوں پر گزرتے ہوئے ضوابط کی پابندی نہ کرنا، دوران ڈرائیونگ سماجی اداب کے منافی کوئی بھی کام کرنا یا گاڑی میں شور برپا کرنے والے آلات  استعمال کرنا۔ 
 غیر مؤثر لائسنس کے ساتھ ڈرائیونگ کرنا، بچوں کیلئے مخصوص حفاظتی کرسیوں کا اہتمام نہ کرنا، ڈھلوان والے راستے پر گاڑی کو ضروری احتیاطی تدابیر کے بغیر  چلتا چھوڑ دینا،  10 برس سے کم عمر کے بچوں کو گاڑی میں بالغ فرد کے بغیر چھوڑنا مذکورہ چارٹ کی خلاف وززیوں میں شامل ہیں۔ 
باقی چارٹ اور ان میں درج خلاف ورزیاں کل ملاحظہ کریں

شیئر: