کویتی سفارتی اہلکار سے بڑی رقم برآمد
اسلام آباد: غیر ملکی سفارتی اہلکار سے بڑی تعداد میں غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی گئی۔ ذرائع کے مطابق نیو اسلام آباد بین الاقوامی ایئرپورٹ پر کویت کے سفارتی اہلکار سے 46 ہزار 500 ڈالرز برآمد ہوئے ہیں جس کے بعد خالد الباسط نامی سفارتی اہلکار کو حراست میں لے لیا گیا۔ کسٹم حکام نے نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر کویت کے سفارتی اہلکار خالد الباسط سے 46500 ڈالر برآمد ہونے کے بعد اسے گرفتار کرلیا۔ کسٹم ذرائع نے مزید تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ کویتی سفارتی اہلکار خالد الباسط نجی ایئر لائن کی پرواز سے کویت جارہا تھا تاہم خالد الباسط کو طیارے سے آف لوڈ کرکے کرنسی کسٹم حکام نے قبضے میں لے لی ۔