کرپشن کیس : شہباز شریف کی عدالت میں پیشی
لاہور: سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور ن لیگ کے صدر شہباز شریف کو بدعنوانی کے کیس میں نیب عدالت میں پیش کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق آشیانہ ہاﺅسنگ اور رمضان شوگر مل کرپشن کیس میں نیب نے 7 روزہ راہداری ریمانڈ ختم ہونے پر مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی۔ عدالت میں کیس کی سماعت کے موقع پر حمزہ شہباز سمیت کارکنان کی بڑی تعداد باہر موجود تھی جو اپنے رہنماﺅں کے حق میں نعرے لگا رہے تھے۔ لیگی کارکنوں نے عدالت میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس نے انہیں بڑھنے سے روک دیا جس پر افراتفری مچ گئی اسی دوران پولیس نے ایک لیگی کارکن کو حراست میں لے لیا۔ قبل ازیں انتظامیہ نے عدالت کے اطراف سیکورٹی کے سخت انتظامات بھی کر رکھے تھے۔