Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرتارپور راہداری کا سنگ بنیاد‘ آرمی چیف کی شرکت

لاہور: کرتارپور کوریڈور کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔ اس موقع پر تقریب میں آرمی چیف سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے ہند کے سکھ یاتریوں کےلئے خصوصی راہداری کرتارپور کوریڈور کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے ۔ ہند کے وزیر سیاحت نوجوت سنگھ سدھو، ہند کے وزیر ہرسمرت کور اور ایچ ایس پوری سمیت سرکاری وفد نے بھی تقریب میں شرکت کی۔جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق کوریڈور فیز 1 میں ساڑھے 4 کلومیٹر سڑک تعمیر کی جائے گی اور باردر ٹرمینل کمپلیکس بھی بنایا جائے گا۔ علاوہ ازیں دریائے راوی پر 8 سو میٹر طویل پل اور پارکنگ ایریا بھی منصوبے کا حصہ ہے۔ دوسرے مرحلے میں ہوٹل اور گردوارہ کرتار صاحب کی توسیع کی جائے گی۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ کرتارپور بارڈر کھلنے سے ہندوستانی سکھ یاتری بغیر ویزا پاکستان آئیں گے۔
 

شیئر: