Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی کرکٹ کپتان بسمہ معروف کی رسم حنا

لاہور: پاکستانی ویمنزکرکٹ ٹیم کی ون ڈے کپتان  بسمہ معروف آج انجینیئر ابرار کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔بسمہ معروف کی رسم حنا اور ڈھولکی کی رسم روایتی انداز سے منائی گئی، جس میں ویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی۔ سابق کپتان ثناء میر،  فاسٹ بولر کائنات امتیاز اور ڈیانا بیگ، آل راونڈر ایمن انور اور  وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی اس موقع پر موجود تھیں۔ کرکٹر بسمہ معروف اس خوشی کے موقع پر پاکستانی ویمنز کرکٹ ٹیم کی دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ تصاویر بنواتے ہوئے انتہائی خوش نظر آر ہی تھیں۔ ایونٹ میں سب سہیلیوں نے شاندار ملبوسات زیب تن کئے ہوئے تھے اور ڈھولکی پر موقع کی مناسب سے شادی کے روایتی گیتوں سے  خوب انجوائے کیا۔ اس موقع پر سب نے بسمہ معروف کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں جنہیں سوشل میڈیا پر شیئر بھی کیا گیاہے۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس" جوائن کریں

شیئر: