Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہند کا رویہ کیسے درست ہوگا؟

سکھر:  پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق واپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی بالادستی ہی پاکستان کی ترقی کا واحد راستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اسی لیے چیختی آ رہی ہے کہ آؤ بیٹھ کر بات کریں۔ جب تک پاکستان کو مضبوط نہیں کریں گے ہند  کارویہ صحیح نہیں ہوگا۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے لیے جلسہ گاہ میں تیاریوں کا جائزہ لینے کے بعد خورشید شاہ کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جیلوں میں ڈالنے یا کوڑوں سے ہم ڈرنے والے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ یوم تاسیس ہر جمہوری سوچ رکھنے والے شخص کا دن ہوتا ہے ، افسوس کہ عمران خان جمہوری سوچ رکھنے والے نہیں۔
 

شیئر: