Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان پہلے چین کا قرضہ دے گا یا آئی ایم ایف کا؟

واشنگٹن... امریکی محکمہ خزانہ نے کانگریس کو بتایا ہے کہ پاکستان، چین کو قرض کی ادائیگی سے قبل آئی ایم ایف کو ادائیگی کرے گا۔امریکی محکمہ خزانہ کے بین الاقوامی امور کے انڈر سیکریٹری ڈیوڈ مالپاس نے سینیٹ کی خارجہ تعلقات کی ذیلی کمیٹی کو بتایا کہ سمجھتے ہیں کہ چینی قرض کی ادائیگی آئی ایم ایف کو رقم کی واپسی کے بعد ہوگی۔ امریکی عہدیدار کی جانب سے اس یقین دہانی نے اس خدشے کو کم کردیا کہ پاکستان، چین اور چینی بینکوں کو قرض کی واپسی کے لئے آئی ایم ایف سے حاصل کردہ قرض استعمال کرسکتا ہے۔ پاکستان دوسرے بیل آوٹ پیکیج کےلئے آئی ایم ایف سے مذاکرات کر رہا ہے۔ قرض کی رقم 6 سے 12 ارب ڈالر کے قریب تک ہے۔ اس بات کا امکان ہے کہ جنوری کے وسط تک پاکستان معاہدے کو حتمی شکل دے گا۔

شیئر: