Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران ہی حوثیوں کو میزائل دے رہا ہے ، امریکی ایلچی

تہران۔۔۔امریکی ایلچی برائے ایران نے کہا ہے کہ ایران ہی حوثیوں کو سعودی عرب پر حملے کیلئے میزائل فراہم کر رہا ہے ۔انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عرب اتحاد برائے یمن نے اہل یمن کو انسانیت نواز امدادی سامان فراہم کیا جبکہ ایران حوثیوں کو اسلحہ دیکر تباہی پھیلا رہا ہے ۔ ایران ہی نے یمن میں انسانی بحران کو بڑھاوا دیا ہے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حوثیوں کو میزائل فراہم کرکے ایران نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے فیصلے کی کھلی خلاف ورزی کی ہے ۔ ایرانی ہتھیار پورے مشرق وسطیٰ میں پھیل رہے ہیں ۔ 
 

شیئر: