Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فائیو اسٹار ہوٹلوں نے ڈالر میں بکنگ شروع کردی

کراچی... پاکستان میں ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاو کے بعد بڑے ہوٹلوں نے روپے کی بجائے ڈالر میں بکنگ شروع کردی۔انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر تاریخ کی بلند ترین سطح 142 روپے تک گئی۔ کاروبار کے اختتام پر ڈالر 138.50 روپے پر بند ہوا۔ذرائع کے مطابق ڈالر کی بڑھتی قدر دیکھ کر بڑے ہوٹلوں نے بھی روپے کی بجائے اب ڈالروں میں بکنگ شروع کردی ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد میں 2 اور کراچی میں ایک فائیو اسٹار ہوٹل نے ڈالر میں بکنگ کی ہے ۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ ہوٹل بکنگ کے لئے ڈالر میں ریٹ کوٹنگ شروع کی گئی ہے۔

شیئر: