Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

4انڈونیشی شہروں سے مدینہ منورہ کی براہ راست پروازیں

ریاض.... ناس ایئرلائنز نے انڈونیشیا کے 4شہروں جکارتہ، میدان، میکسر اور سورا بایا سے مدینہ منورہ کےلئے براہ راست پروازوں کا فیصلہ کرلیا۔ انڈونیشیا کے ان چاروں شہروں کے مسافروں کو جدہ سے انڈونیشیا واپس لیجایا جائیگا۔ کمپنی کے عہدیدار احمد سلطان نے بتایا کہ جکارتہ سے مدینہ منورہ کیلئے ہفتے میں 3پروازیں منگل،جمعرات اور ہفتے کو ہونگی جبکہ سورا بایا سے ہفتے میں 2پروازیں بدھ اور جمعرات کو مدینہ منورہ کیلئے چلائی جائیں گی۔ میکسر اور میدان سے مدینہ منورہ کیلئے منگل اور ا توار کو براہ راست 2پروازیں ہونگی۔ سلطان نے کہا کہ جلد ہی پروازیں شروع کرنے کی تاریخ کا اعلان کردیا جائیگا۔

شیئر: