Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بی جے پی اور آر ایس ایس عوام کو گمراہ کررہے ہیں، توگڑیا

 لکھنؤ.....  بی جے پی آرایس ایس اوروشیو ہندو پریشد کے بعد اب آئندہ 6 دسمبر کو بین الاقوامی ہندوپریشد اپنا ڈرامہ اجودھیا میں کرنے جارہی ہے۔ انٹرنیشنل ہندو پریشد کے سربراہ ڈاکٹرپروین توگڑیانے کہا کہ بی جے پی اورآرایس ایس ہندوعوام کو اس ملک میں گمراہ کررہے ہیں۔یہ لوگ نہ تو مندر بنائیں گے اورنہ ہی کوئی کوشش کررہے ہیں اس لئے اب یہ ذمہ داری عالمی ہندو پریشداٹھارہی ہے اورآئندہ 6 دسمبر کو جب بابری مسجد کو منہدم کیاگیاتھا اس دن اجودھیا میں کا پروگرام کریں گے۔ اسکے علاوہ عالمی ہندو پریشد پوری ریاست میں ہندوؤں کو جگانے کاکام کرے گی۔ جنرل سکریٹری وید پرکاش سچان نے یہاں لکھنؤ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ پوری ریاست کے ہر ضلع ہیڈکوارٹرپر ہمارے نمائندے ضلع مجسٹریٹ کے ذریعہ گورنر اور صدرجمہوریہ کو میمورنڈم روانہ کریں گے۔ اجودھیا میں رام مندر کی تعمیر کا مطالبہ کیاجائیگا۔ انہوںنے یہ بھی کہا کہ بی جے پی رامندر کانام صرف اقتدار کیلئے لیتی ہے۔ 
 

شیئر: