ڈیرہ بگٹی میں دہشت گردی کی کوشش ناکام
کوئٹہ ...ڈیرہ بگٹی کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز اور حساس ادارے کے اہلکاروں نے دہشت گردی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا۔ ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیرکوہ کے نواح میں حساس ادارے اور سیکیورٹی خفیہ اطلاع ملنے پرکارروائی کی۔ دہشت گردوں نے دھماکہ خیز مواد تخریب کاری میں استعمال کرنے کیلئے چھپا رکھا تھا۔ دوسری کارروائی میں ڈیرہ سیکیورٹی فورسز نے گیس پائپ لائنوں کے ساتھ نصب 2باردوی سرنگیں ،4ڈیٹونیٹر ،98بال بیرنگ ،دھماکہ خیز مواد کے ساتھ نصب 9وولٹ کی بیٹری اور آر پی جی سیون گن کے 2گولے قبضے میں لیکرناکارہ بنادیئے۔دہشت گردوں نے بارودی سرنگیں گیس پائپ لائنیں تباہ کرنے کیلئے نصب کر رکھی تھیں۔