Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چین اور امریکہ نیا ٹریڈ ٹیرف عائد نہ کرنے پر متفق

 بیجنگ ...چین اور امر یکہ نے یکم جنوری کے بعد کوئی نیا ٹریڈ ٹیرف عائد نہ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔بیونس آئرس میں دنیا کے 20 مضبوط ترین معاشی ممالک کے اجلاس جی 20 کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی ہم منصب ڑی جن پنگ ملاقات ہوئی جس میں دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی تنازع سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ یکم جنوری کے بعد کوئی نیا ٹریڈ ٹیرف عائد نہیں کیا جائے گا۔ٹرمپ نے یکم جنوری سے چین کی 200 ارب ڈالر کی درآمدات پر ٹیرف 10 سے بڑھا کر 25 فی صد کرنے کی دھمکی دی تھی۔وائٹ ہاﺅس نے ڈونلڈ ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات کے نتائج پر فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

شیئر: