Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زرداری کو اعلی نسل کے گھوڑے کا تحفہ

سکھر... پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف  زرداری کو سینیٹر اسلام الدین شیخ کی جانب سے اعلیٰ نسل کا گھوڑا تحفے میں دیا گیا ۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے سکھر میں جلسے کے بعد سینیٹر اسلام الدین شیخ کی رہائش پر قیام کیا ۔ سابق صدر کی مہمان داری کرتے ہوئے اسلام الدین شیخ نے انہیں اعلیٰ نسل کا سیاہ گھوڑا بطور تحفہ دیا۔آصف زرداری گھوڑے کے قریب گئے اور اس کی پیٹھ پر ہاتھ بھی پھیرا ۔ واضح رہے کہ سابق صدر اعلیٰ نسل کے گھوڑے پالنے کا شوق رکھتے ہیں۔بینظیر کے دور حکومت میں انہوں نے وزیر اعظم ہاوس میں اصطبل بھی بنا رکھا تھا۔

شیئر: