نہائی پر جانے کی صورت میں مرافقین فیس واپس نہیں ہوگی
ریاض.... محکمہ پاسپورٹ نے بتایا ہے کہ مقیم غیر ملکیوں سے لی جانے والی پیشگی مرافقین فیس خروج نہائی کی صورت میں واپس نہیں کی جائے گی۔ محکمہ پاسپورٹ سے ایک مقیم غیر ملکی نے استفسار کیا تھا کہ اس نے مرافقین کی پیشگی فیس جمع کرا دی تھی اب اس نے انہیں خروج نہائی پر وطن واپس بھیج دیا ہے ، کیا ایسی صورت میں اسے باقیماندہ مہینوں کی مرافقین فیس واپس لینے کا حق حاصل ہے یا نہیں؟ محکمہ پاسپورٹ نے توجہ دلائی کہ مرافقین فیس پیشگی لی جاتی ہے اور یہ واپس نہیں کی جاتی۔