Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان کو ملائیشیا سے جیتنا انتہائی اہم ہے

بھوبنیشور: انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام 14ویں ورلڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم کو اپنے پول کے دوسرے اور اہم میچ میں 5 دسمبر کو ملائیشیا کا چیلنج درپیش ہو گا۔ ہند کی ریاست اوڈیشہ کے شہر بھوبنیشور میں جاری میگا ایونٹ میں شریک ٹیموں کے درمیان ورلڈ کپ کے حصول کیلئے زبردست معرکے جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں پاکستانی ٹیم گروپ ڈی میں اپنے دوسرے میچ میں 5 دسمبر کو ملائیشیا کے مدمقابل ہو گی۔ ٹائٹل کی دوڑ میں شامل رہنے کیلئے گرین شرٹس کو اس میچ میں لازمی فتح درکار ہو گی۔ شکست کی صورت میں اس کے اگلے مرحلے میں پہنچنے کے امکانات ختم ہو جائیں گے۔پاکستان کو پہلے میچ میں جرمنی کے مقابلے میں 1-0 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔پاکستان اپنے پول کا آخری میچ ہالینڈ سے کھیلے گا۔ ہالینڈ کی ٹیم ملائیشیا کو صفر کے مقابلے میں 7گول سے شکست دے کر اپنی آمد کااعلان کر چکی ہے۔
 کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: