Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرکٹر محمد آصف حادثے میں اہلیہ اور بچیوں سمیت زخمی

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی اور فاسٹ بولر محمد آصف ٹریفک حادثے میں اہلیہ اور بچیوں سمیت زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق لاہور کے علاقے ڈیفنس میں محمد آصف کی گاڑی فٹ پاتھ پر چڑھ گئی جس کے نتیجے میں سوار چاروں افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے سروسز اسپتال لایا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں فارغ کردیا گیا۔ محمد آصف کا کہنا تھا کہ ان کی گاڑی کے سامنے اچانک مخالف سمت سے انتہائی تیز رفتاری سے گاڑی آنے کے باعث تصادم سے بچنے کے لیے انہوں نے گاڑی کا رخ موڑا جس پر گاڑی فٹ پاتھ پر چڑھ گئی۔ تاہم انہوں نے اللہ کا شکر ادا کیا کہ بیوی اور بچوں کو زیادہ چوٹیں نہیں آئیں۔
 

شیئر: