گورنر ہاﺅس پنجاب کی دیوار گرانے کا اقدام چیلنج
لاہور: وزیر اعظم کے حکم پر پنجاب کے گورنر ہاﺅس کی دیوار گرانے کے اقدام کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق عدالت عالیہ میں دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ گورنر ہاﺅس کی دیوار گرانا خلاف قانون ہے۔ لہٰذا عدالت فوری طور پر روکنے کا حکم جاری کرے۔ جوڈیشل ایکٹوزم پینل کے سربراہ اظہر صدیق کی جانب سے دی گئی درخواست میں حکومت پنجاب، چیف سیکرٹری، ڈی سی اور میئر لاہور سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے کہا گیا ہے کہ گورنر ہاﺅس کی دیوار کی مسماری اینٹی کیوٹی ایکٹ 1975ءکی خلاف ورزی ہے۔ قبل ازیں وزیرا عظم نے پنجاب کابینہ کے اجلاس میں گورنر ہاﺅس کی دیوار گرانے کا حکم دیا تھا، جس پر کام جاری ہے۔