ملک میں کوئی بحران نہیں‘ وزیر خزانہ
اسلام آباد: وزیر خزانہ اسد عمر نے ا سٹین ایبل ڈیولپمنٹ پالیسی انسٹی ٹیوٹ (ایس ڈی پی آئی) کی اسلام آباد میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ملکی برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے اور درآمدات و کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ کم ہو رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ملک میں کوئی اقتصادی بحران نہیں ۔تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو غربت سے نکالنے کے لیے انٹرا ریجنل ٹریڈ ناگزیر ہے اور اس کے لیے سیاسی گنجایش پیدا کی جا سکتی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان سے متعلق بات کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ پاکستان کے پاس آج ایک ایسا رہنما ہے جو رسک اور بولڈ پوزیشن ہے۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ایس ڈی پی آئی کانفرنس میں مسائل کا کوئی حل ضرور نکلے گا اور تجاویز دی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ڈالر کی قیمت کے حوالے سے ہمارے منشور کا حصہ ہے کہ ایکسچینج ریٹ (شرح مبادلہ) کا فیصلہ اسٹیٹ بینک کرے گا۔ میں نے گورنر اسٹیٹ بینک کو اس معاملے کی کمیونیکیشن بہتر کرنے کے لئے کہا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے بھی اس حوالے سے واضح ہدایات جاری کی ہیں۔