Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آصف زرداری نے نام بدل لیا؟

لاہور.. صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے آصف زرداری کے حالیہ بیان سے لگتا ہے کہ سابق صدر نے اپنا نام آصف زرداری سے بدل کر اٹھارویں ترمیم رکھ لیا ۔ آج کل ہر موقع پر یہ کہتے پائے جاتے ہیں کہ اٹھارویں ترمیم خطرے میں ہے۔احتساب ہوتا دیکھ کر اٹھارویں ترمیم خطرے میں پڑ گئی۔ میراخیال یہ ہے کہ اٹھارویں ترمیم پاکستان کی سا لمیت کی ضامن نہیں ۔انہوںنے کہا کہ المیہ ہے کہ تمام کرپٹ اور بد دیانت سیاستدانوں نے اپنا نام یا تو جمہوری اقدار یا جمہوری روایات یا پھر اٹھارویں ترمیم رکھا ہوا ہے۔ اپنے دور اقتدار میں یہ سب کھل کے قومی خزانے میں لوٹ مار مچاتے ہیں جیسے ہی ان کے گرد احتساب کا دائرہ تنگ ہونے لگتا ہے اسی وقت جمہوری اقدار اور اٹھارویں ترمیم خطرے میں پڑ جاتی ہے۔ دراصل زرداری کو نظر آ رہا ہے کہ ان کے گرد تحقیقاتی اداروں کا گھیرا تنگ ہو رہا ہے۔ اومنی گروپ ا سکینڈل اور جعلی بنک اکاونٹس اب ان کا اتنی آسانی سے پیچھا نہیں چھوڑیں گے۔ بات صرف اتنی ہے کہ اب ان کی باری آنے والی ہے تو وہ اس قسم کی بے بنیاد الزام تراشی پر اتر آئے ہیں۔انہوںنے کہا کہ زرداری کی یہ بات بالکل درست ہے کہ عمران خان کا جیل جانے کا حو صلہ نہیں مگر وہ خود جیل جانے کے کا حوصلہ بھی رکھتے ہیں اور اس کے لئے تیار بھی ہیں۔ جیل جانے کا جگرا اسی کا ہوتا ہے جو کرپٹ اور بدیانت ہو۔ نیک اور معصوم انسان ہمیشہ جیل جانے سے ڈرتا ہے۔ 

شیئر: