وائلڈ لائف فلم کے شائقین نئی فلمیں دیکھنے کی تاب نہیں رکھتے
ہرارے ...جانورو ں کے رہن سہن ، طور طریقے اور انکے مسائل کے حوالے سے تیار ہونے والی فلم میں کچھ ایسے مناظردکھائے گئے ہیں جنہیں دیکھنا ہر ایک کے بس کی بات نہیں۔ بی بی سی ون چینل پر دکھائی جانے والی یہ فلم زمبابوے میں تیار ہوئی ہے اور اس میں بھیڑیوں کے ان بچوں کی ہلاکت کے مناظر دکھائے گئے ہیں۔ باخبر ذرائع کا کہناہے کہ ہولناک مناظرسے پریشان ہونے والے لوگوں کے علاوہ اس کا ڈائریکٹر بھی فلم بند ہونے والے مناظر کو دیکھنے کی تاب نہ لاسکا۔ ایک مگر مچھ نے اسے اپنا شکار بنانے کی کوشش بھی کی۔ یہ سارے مناظر زمبابوے کے جنگلات میں رات کے وقت عکس بند کئے گئے ہیں اور جس جگہ یہ عکس بندی ہوئی ہے وہ زمین دلدلی اور کیچڑ والی ہے اور یہ بھوکا مگر مچھ بھی عکس بندی کے وقت اس میں کہیں چھپا ہوا تھا کہ عکس بندی کرنے والے فوٹو گرافرکے لئے اپنی جان بچانا مشکل ہوگیا تاہم اس کی طبیعت اتنی زیادہ خراب ہوئی کہ اسے قے آنے لگی اور وہ بے ہوش ہوتے ہوتے بچا۔ بی بی سی کا یہ پروگرام ڈائنسٹیز کے نام سے دکھایا جارہا ہے او رہر ہفتے اس کی قسط ٹیلی کاسٹ ہوتی ہے جسے لوگ شوق سے دیکھتے ہیں۔