Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میک اپ آرٹسٹ نے اپنا چہرہ خراب کرلیا

ایڈنبرا .... اسکاٹ لینڈ کی مشہور میک اپ آرٹسٹ نے نت نئے اور طرح طرح کے میک اپ کے سازوسامان استعمال کرکے خود اپنا ہی چہر ہ انتہائی داغدار ، بدنما اور زخمی کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق21سالہ ایلس موئر نامی خاتون کو اس بات کی شکایت تھی کہ اسکی جلد بیحد حساس ہے۔ اسلئے وہ اسکا کچھ زیادہ ہی خیال رکھتی تھی مگر ضرورت سے زیادہ دیکھ بھال نے خود اسکا چہرہ بگاڑ کر رکھ دیا۔ چہرے پر پہلے تو بدنما دھبے آئے اور پھر ان میں پیپ اور خون بھر گیا اور پیپ و خون نکالنے کے چکر میں جگہ جگہ گڑھے پڑ گئے۔ تفصیلات کے مطابق وہ تقریباً 2سال تک اس صورتحال سے دوچا رہی۔ مگر پھر اس نے میک اپ کے روایتی سازوسامان کو ترک کرکے ایک انتہائی سستا نسخہ آزمایا اور اپنے کھانے پینے کی چیزیں تبدیل کرلیں۔کرشمہ یہ ہوا کہ ایسا کرنے سے صرف 6ہفتے کے اندر اسکی جلد کی بیماری دور ہوگئی ۔ رفتہ رفتہ چہرہ پہلے کی طرح خوبصورت اور شاداب ہوگیا اور اب وہ ٹھیک ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ جو ٹونر استعمال کرکے وہ صحت مند ہوئی تھی ووہ اس نے 25پونڈ میں سڑک پر بنی ہوئی دکان سے خریدی تھی۔ مگر اسے اس وقت یقین نہیں تھا کہ یہ دوا اتنی کارگر ثابت ہوگی۔
 

شیئر: