Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گلو بٹ اور طاہر القادری میں مصافحہ و معانقہ

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں سانحہ ماڈل ٹاﺅن سے متعلق کیس کی سماعت سے قبل توڑ پھوڑ میں ملوث گلو بٹ نے پاکستان عوامی تحریک کے قائد طاہر القادری کو گلے لگا لیا۔ ذرائع کے مطابق طاہر القادری کیس کی سماعت کے دوران دلائل کے لئےسپریم کورٹ آئے تو سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے دوران توڑ پھوڑ کرنے والے شخص گلو بٹ نے آگے بڑھ کر ان سے مصافحہ کیا اور گلے لگایا تاہم اسی دوران عوامی تحریک کے رہنماﺅں نے گلو بٹ کو پیچھے کردیا۔ اس موقع پر صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے طاہر القادری کا کہنا تھا کہ ان شا اللہ آج انصاف ملے گا۔ تحریک انصاف کے نعرے ”تبدیلی‘ ‘سے متعلق طاہر القادری نے جواب دیا کہ اگر سانحہ ماڈل ٹاﺅن کیس میں انصاف مل گیا تو ہم سمجھیں گے واقعی ملک میں تبدیلی آ گئی ہے۔ واضح رہے کہ گلو بٹ نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے روز لاہور میں منہاج القرآن کے دفتر کے باہر توڑ پھوڑ کی تھی۔
 
 

شیئر: