Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سانحہ ماڈل ٹاﺅن: لارجربنچ آج سماعت کرے گا

اسلام آباد: سپریم کورٹ کی جانب سے پاکستان عوامی تحریک کی درخواست پر سانحہ ماڈل ٹاﺅن کیس کے لیے لارجر بینچ تشکیل دیئے جانے کے بعد چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ آج کیس کی سماعت کرے گا۔ ذرائع کے مطابق اس سے پہلے عدالت عظمیٰ کی جانب سے کیس میں نامزد سابق وزیر اعظم نواز شریف، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سمیت 146 افراد کو نوٹسز جاری کیے جا چکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس کے علاوہ جسٹس آصف سعید کھوسہ، جسٹس عظمت سعید، جسٹس فیصل عرب اور مظہر عالم میاں خیل پر مشتمل لارجر بنچ کیس کی سماعت کرے گا جبکہ نواز شریف اور شہباز شریف کے علاوہ حمزہ شہباز، رانا ثنا اللہ، چوہدری نثار، خواجہ آصف، پرویز رشید، عابد شیر علی اور اٹارنی جنرل سمیت 146 افراد کو نوٹسز جاری کیے گئے تھے۔ اس موقع پر کیس کے مدعی پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری بھی سماعت کے دوران سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے۔

شیئر: