Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان ملائیشیا میچ 1-1گول سے برابر

بھوبنیشور:ورلڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ 2018ءکے پول ’ڈی‘ میں پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان اہم میچ میں1۔1گول سے برابررہا۔ورلڈ کپ میں اپنی شرکت جاری رکھنے کیلئے پاکستان کو اب پول کے آخری میچ میں ہالینڈ کی ٹیم سے جیتنا ہو گا۔ پاکستان اپنے پول میں پہلا میچ جرمنی سے ہار کر پوائنٹ ٹیبل پر نیچے ہے۔ بھوبنیشور میں کھیلے جارہے ایونٹ میں 4 مرتبہ کی عالمی چیمپیئن پاکستان اور ملائیشیا کے میچ میں پہلے 3 کوارٹر تک کوئی بھی ٹیم گول اسکور نہ کرسکی۔ چوتھے کوارٹر میں کھیل کے51ویں منٹ میں محمد عتیق نے شاندار فیلڈ گول کرکے ٹیم کو ایک۔صفر کی برتری دلادی لیکن یہ برتری زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکی اور صرف 4 منٹ بعد ہی ملائیشیا کے فیصل ساری نے پنالٹی کارنر پر گیند گول میں پھینک کر اسکور 1-1 کردیا اور میچ کا اختتام اسی اسکور پر ہوا۔پول ’ڈی‘ میں جرمنی 6پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر ہے، ہالینڈ 3 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ پاکستان اور ملائیشیا کو ایک، ایک پوائنٹ حاصل ہے۔ پاکستان اپنا آئندہ میچ اتوار 9 دسمبر کو ہالینڈ کے خلاف کھیلے گا۔
 کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: