Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بالی وڈ کی 2 بڑی فلمیں چین میں

ہندوستان کی طرح چین میں بھی بالی وڈ فلموں کے خوب چرچے ہیں۔ دو نئی بڑی فلمیں چین کے سینما باکس آفس پر ریلیز کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔ ہندوستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ٹھگز آف ہندوستان اور2.0کو چینی زبان میں چین کے سینماﺅں میں پیش کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ رجنی کانت اور اکشے کمار کی فلم کو بے حدپذیرائی مل رہی ہے جبکہ ٹھگز آف ہندوستان کو دو ہفتے قبل ریلیز کیاگیاتھا۔
 

شیئر: