Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یکم جنوری سے کارڈ زکام نہیں کرینگے، اسٹیٹ بینک

لکھنؤ۔۔۔سال 2019 کے پہلے دن یعنی یکم جنوری سے آپ کا ڈیبٹ اور کریڈیٹ کارڈ کام کرنا بند کر دیگا۔ ریزرو بینک آف انڈیا کے ہدایات کے مطابق، میگنیٹک اسٹریپ والے ڈیبٹ کارڈ کو ہر حال میں 31 دسمبر تک نئے ای ایم وی چپ والے کارڈ سے بدل دیا جانا ہے۔ یہ کارڈ  مبنی ہے پن پراسلئے آ پ کو نئے سال میں نئے ڈیبٹ /کریڈیٹ کارڈ کی ضرورت پڑیگی۔پرانے اے ٹی ایم اور ڈیبٹ کارڈ کے پیچھے کی طرف ایک کالی پٹی نظر آتی ہے۔ یہ کالی پٹی میگنیٹک اسٹریپ ہے، جس میں آپ کے اکائونٹ کی مکمل معلومات درج ہوتی ہے۔ اے ٹی ایم میں اسے ڈالنے کے بعد پن نمبر ڈالتے ہی آپ اپنے اکائونٹ سے پیسے نکال پاتے ہیںلیکن کیا آپ جانتے ہیںکہ میگنیٹک اسٹریپ کارڈ سکیورنہیں۔ریزرو بینک کے مطابق، میگنیٹک اسٹریپ کارڈ اب پرانی تکنیک ہو چکی ہے۔ ایسا کارڈ بننا اب بند ہو گیا ہے کیونکہ یہ کارڈ پوری طرح سکیور نہیں تھے جس کی وجہ سے انہیں بند کر دیا گیا ہے۔ اب ان کی جگہ ای وی ایم چپ کارڈ کو تیار کیا گیا ہے۔ تمام پرانے کارڈز کو نئے کارڈ سے بدلاجائیگا۔
 

شیئر: