یوپی حج کمیٹی: درخواستوں کی وصولی 12دسمبر تک
لکھنؤ۔۔۔۔پیلی بھیت میں اترپردیش اسٹیٹ حج کمیٹی لکھنؤ کے خط کے سلسلے میں حج پر جانیوالے خواہشمند امیدوارو ں سے درخواست حاصل کرنے کی آخری تاریخ 12 دسمبر کردی گئی ہے اور پاسپورٹ سے متعلق مسائل کے ازالہ کیلئے علاقائی پاسپورٹ افسر بریلی سے امیدواروں کے زیرالتوا پاسپورٹ جلد ہی جاری کردیئے جانے کی گزارش کی گئی ہے لہٰذا خواہشمند امیدوار اب حج 2019 کیلئے12دسمبر تک آن لائن و آف لائن کرسکیں گے۔آن لائن فارم حج کمیٹی آف انڈیا ممبئی کی ویب سائٹ www.Hajcommittee.gov.in سے ڈائون لوڈ کر کے فارم حاصل کرسکتے ہیں اور ویب سائٹ پر آن لائن بھرسکتے ہیں۔