کراچی: شہر قائد سمیت صوبے میں موٹر سائیکل سواروں کے لیے نیا قانون لاگو کرنے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ ذرئع کے مطابق صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ نے بتایا کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں موٹر سائیکلوں میں ٹریکر لگانے کے علاوہ موٹر وہیکل ایکٹ میں ترمیم کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ کمپنیوں اور شوروم مالکان کو پابند کیا جائے گا کہ موٹر سائیکلوں میں ٹریکر لگانے کو یقینی بنایا جائے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ موٹر سائیکل میں ٹریکر لگنے کی صورت میں ہی محکمہ ایکسائز نمبر پلیٹ دے کر گاڑی کی رجسٹریشن کرے گا۔ جس سے موٹر سائیکل چوری ہونے کے بعد جرائم میں کمی آنے کا امکان ہے۔ اویس قادرشاہ نے بتایا کہ فیصلے کی سمری وزیراعلیٰ سندھ کو ارسال کردی ہے ۔